عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما
Web Desk
4 November 2026
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے مڈٹرم انتخابی نتائج پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کے بجائے اتحاد اور یکجہتی کی سیاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ووٹرز ایسے رہنما چاہتے ہیں جو محض بیانیے بنانے کے بجائے درپیش معاشی و انتظامی مسائل کا عملی حل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں ہر خطے سے تمام سیاسی نظریات کی نمائندگی کرنے والے باصلاحیت امیدوار سامنے آئے جنہوں نے عوامی خدمت اور اپنے حلقوں کی بہتری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سابق صدر نے زور دیا کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس اقتدار میں ابھی مزید دو سال کا وقت موجود ہے، لہٰذا ملک میں حقیقی تبدیلیاں لانے اور مزید سیاسی و معاشی نقصان سے بچنے کے لیے وقت ضائع کیے بغیر فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے
متعلقہ عنوانات
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
4 November 2026
الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی
4 November 2026
ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
4 November 2026
وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی
4 November 2026
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن
4 November 2026
بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
4 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
4 November 2026