LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کی ڈی سیز کو ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 3 دن کی مہلت وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ریلیف پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے راولپنڈی: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار وفاقی آئینی عدالت: جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس جاپان میں سیاحوں کی انوکھی حرکت، ٹوکیو کی سڑکوں پر سینکڑوں لاوارث بیگز، جرمانوں کی تیاری پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور لو پریشر سے شہری پریشان سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی اسلام آباد میں اپوزیشن کا مشترکہ محاذ: آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور کمیٹیاں بنانے کا اعلان، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: اب تک صرف 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

Web Desk

4 November 2026

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2026ء کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے، تاہم امیدواروں کی جانب سے فی الوقت سست روی کا مظاہرہ دیکھا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 3 نومبر تک 1,665 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے جن میں سے گزشتہ شام تک محض 39 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز کے لیے 16 ریٹرننگ افسران کاغذات وصول کر رہے ہیں، جبکہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 6 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق جانچ پڑتال کا مرحلہ 9 سے 13 نومبر تک مکمل ہوگا اور اپیلوں پر فیصلوں کے بعد 26 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں 2015 کے قانون کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی جبکہ حتمی نتائج 21 سے 24 دسمبر تک مرتب کیے جائیں گے۔