LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ 10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان نیویارک میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی، 30 سال بعد پہلی موت اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساڑھے 9 ہزار گھر تباہ کرنیکی تیاری، مالکان کو نوٹس جاری ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن

Web Desk

4 November 2026

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد مختلف ریاستوں سے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 435 نشستوں والے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس 194 اور ری پبلکنز 110 نشستیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ سینیٹ کی دوڑ میں بھی ڈیموکریٹس کو 53 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے اور ری پبلکنز 41 نشستیں جیت سکے ہیں۔ گورنرز کے انتخاب میں ڈیموکریٹس نے 22 جبکہ ری پبلکنز نے 11 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مشی گن سے سینیٹ کے مسلمان ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید 55.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے واضح برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ شمالی کیرولینا میں رائے کوپر کی متوقع کامیابی سے ڈیموکریٹس کی سینیٹ پر گرفت مزید مضبوط ہونے کی قوی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔