ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف
Web Desk
11 July 2026
ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کی جانب سے مالی سال 25-2024 کے لیے جاری کی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) کے اندر اربوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں، محصولات کی کم وصولی اور داخلی کنٹرول کے نظام کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق، ان بے ضابطگیوں کے باعث مجموعی طور پر 323 ارب 34 کروڑ روپے کی ریکوری کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران ایف بی آر صرف 43 ارب روپے کی وصولی ہی ممکن بنا سکا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی آمدن اور اخراجات کا رسک بیسڈ آڈٹ کیا گیا، جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹمز ڈیوٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ادارہ جاتی کنٹرول کا نظام انتہائی کمزور اور غیر مؤثر ہے۔
رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس کے شعبے میں 19 فیلڈ دفاتر نے 527 کیسز میں 117 ارب 77 کروڑ روپے کا ’سپر ٹیکس‘ جبکہ 18 فیلڈ دفاتر نے 601 کیسز میں 15 ارب 29 کروڑ روپے کا ’کم از کم ٹیکس‘ وصول ہی نہیں کیا۔ اس کے علاوہ 16 فیلڈ دفاتر نے ناقابل قبول اخراجات کے دعوؤں کے باعث 276 کیسز میں 24 ارب روپے کا انکم ٹیکس کم وصول کیا۔ سیلز ٹیکس کے شعبے میں بلیک لسٹڈ ٹیکس دہندگان کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی نگرانی نہ ہونے کے باعث 159 کیسز میں 41 ارب 78 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں، جبکہ 20 فیلڈ دفاتر نے 870 کیسز میں 13 ارب 3 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس غائب کیا۔
کسٹمز ڈیوٹی کے شعبے میں بھی درآمدی اشیا کی غلط درجہ بندی اور کم قیمت ظاہر کیے جانے کے باعث 9 ہزار 831 کیسز میں 3 ارب 56 کروڑ روپے کے محصولات کم وصول ہوئے، جبکہ ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال اور ضبط شدہ سامان فروخت نہ ہونے سے قومی خزانے کو مزید اربوں کا نقصان پہنچا۔ آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ایف بی آر اپنے داخلی کنٹرول کے نظام کو مؤثر بنائے، مستقل نگرانی کے لیے ٹیکس دہندگان کے پروفائل کو ریٹرن فائلنگ سسٹم سے منسلک کرے اور کم از کم ٹیکس و سپر ٹیکس کے درست تعین کے لیے رسک بیسڈ ڈیسک آڈٹ کا نفاذ کرے
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026