LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کامن ویلتھ گیمز، خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے پاکستان کا پہلا میڈل یقینی بنا دیا

Web Desk

28 July 2026

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے جہاں قومی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہو گیا ہے۔ فاطمہ زہرہ نے شائقینِ کرکٹ اور کھیل کے دلدادہ افراد کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے 60 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ملک کے لیے اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ زہرہ نے انتہائی سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کی تجربہ کار باکسر جارڈن ولسن کو بہترین تکنیک اور جارحانہ کھیل کی بدولت شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے کم از کم برونز (کانسی) کا تمغہ پکا ہو گیا ہے۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی فاطمہ زہرہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کے لیے میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون باکسر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیں گی۔ ان کی اس شاندار پیش رفت پر ملک بھر سے کھیل سے وابستہ شخصیات اور شائقین کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔