LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے

Web Desk

3 October 2026

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا آسٹریلیا کی معتبر ویمنز بگ بیش لیگ (WBBL) کی ٹیم ’پرتھ اسکارچرز‘ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پرتھ اسکارچرز نے فاطمہ ثناء کو آئندہ سیزن کے لیے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جس کے بعد وہ پہلی بار بگ بیش لیگ میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔ فاطمہ ثناء سابق کپتان ندا ڈار کے بعد ویمنز بگ بیش لیگ میں معاہدہ حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

فاطمہ ثناء کے کیریئر میں یہ ایک اور اہم سنگِ میل ہے، اس سے قبل وہ رواں برس انگلینڈ کے معروف ایونٹ ’دی ہنڈرڈ‘ اور ’کینیڈا سپر 60‘ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہو رہا ہے۔