قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم
Web Desk
22 July 2026
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے لیے کامل عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے اور آئندہ سیریز میں بہترین ٹیم کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور خاص طور پر بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کو اب اٹیکنگ (حارحانہ) اور بے خوف (Fearless) کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام کھلاڑی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ایونٹ کی تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تحت پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے مقابلے 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026