LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

لڑکی کے پیٹ پر چھپا ٹرمپ کو جگانے کا ’بٹن‘، وائرل ویڈیو کی تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk

12 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا فیکٹ چیک سامنے آ گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ان کے قریب کھڑی ایک خاتون اپنی ناف میں چھپے بٹن کو دبا کر سوئے ہوئے ٹرمپ کو دوبارہ جگاتی ہے۔ فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ بالکل من گھڑت اور حقیقت سے برعکس ہے، جبکہ وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون اور ناف میں ’بٹن‘ کا منظر جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے تیار کر کے ایک پرانے انٹرنیٹ میم سے جوڑا گیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس افواہ کی بنیاد ماضی کی ایک واقعی ویڈیو تھی جس میں ٹرمپ کے پیچھے اوہائیو کی ایک سپر مارکیٹ کے شریک مالک رون گراف سینئر (Ron Graff Sr) کھڑے دکھائی دیے تھے۔ ان کی ناف غیر معمولی طور پر ابھری ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ ٹویٹس کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ تاہم، ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹروں کی وضاحت کے مطابق رون گراف کو دراصل ‘امبلیکل ہرنیا’ (Umbilical Hernia) کا طبی مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان کی ناف باہر ابھری ہوئی نظر آتی تھی، نہ کہ وہاں کوئی خفیہ ڈیوائس یا ٹرمپ کو جگانے والا بٹن نصب تھا۔