LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ

نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم

Web Desk

13 September 2026

پاکستان کی قومی چیمپئن اسپرنٹر فائقہ ریاض جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں حکومتی اخراجات پر شرکت نہیں کر سکیں گی، تاہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) نے ان کے تمام تر اخراجات خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) نے جن کھلاڑیوں کی مالی سرپرستی کا ذمہ لیا ہے ان میں فائقہ ریاض کا نام شامل نہیں ہے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے نام نہ بھیجے جانے کے باعث انہیں اسپورٹس بورڈ کے سرکاری تربیتی کیمپ کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے لاہور میں انفرادی طور پر اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔

فائقہ ریاض، جو اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے شرکت کر چکی ہیں، کو ایشین گیمز کے لیے جاپان روانگی اور ایونٹ میں شرکت کے لیے تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے این او سی (NOC) بھی درکار ہے۔ قومی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی ایتھلیٹ کو حکومتی فہرست سے باہر رکھے جانے پر اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان پائے جانے والے شدید اختلافات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس صورتِ حال کے باعث ملک کے مایہ ناز اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی شدید انتظامی و مالی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔