LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

چوری کی ناکام واردات، دیوار میں پھنسے چور کو پولیس نے نجات دلائی

Web Desk

7 January 2026

بھارت میں چوری کی ایک ناکام واردات اس وقت دلچسپ واقعے میں بدل گئی جب ایک مبینہ چور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کچن کے ایگزاسٹ سوراخ میں بری طرح پھنس گیا۔ یہ غیر معمولی واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر حیرت اور مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم سبھاش کمار راوت کے گھر چوری کی نیت سے داخل ہوا، تاہم باورچی خانے کے ایگزاسٹ پنکھے کے شافٹ میں اٹک گیا اور تقریباً ایک گھنٹے تک اسی حالت میں لٹکا رہا۔ واقعے کے وقت گھر کے مالک کھاٹوشیام جی گئے ہوئے تھے۔

اگلے روز دوپہر کے وقت جب سبھاش کمار راوت کی اہلیہ گھر واپس آئیں اور مین گیٹ کھولا تو کچن کی جانب دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص ایگزاسٹ کے سوراخ میں اس طرح پھنسا ہوا ہے کہ اس کا آدھا جسم گھر کے اندر اور آدھا باہر کی طرف تھا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان واردات میں ملوث تھے۔ شور سنائی دینے پر ایک ملزم فرار ہو گیا جبکہ دوسرا بدقسمتی سے ایگزاسٹ میں پھنس گیا۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو نکال کر حراست میں لے لیا۔