دورہ پاکستان کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان، ہیری بروک کپتان مقرر
Web Desk
1 October 2026
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے پاکستان کے دورے کے لیے اپنے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے مطابق دورۂ پاکستان کے دوران انگلش ٹیم کی قیادت جارح مزاج اور نوجوان بلے باز ہیری بروک (Harry Brook) کریں گے۔ اس اہم اسکواڈ میں تجربہ کار اور اسٹار بیٹر جو روٹ کے ساتھ ساتھ سیم کرن، بین ڈکٹ، عادل رشید، لیام ڈاؤسن اور ول جیکس جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
اعلان کردہ 16 رکنی انگلش سکواڈ میں ہیری بروک (کپتان)، جو روٹ، ٹام بینٹن، جیمز کولز، گس ایٹکنسن، سونی بیکر، جارڈن کوکس، میسن کرین، ہینری کوروکومبے، سیم کرن، لیام ڈاؤسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان یہ ون ڈے لائیو ایکشن سہ ملکی سیریز کی صورت میں 18 سے 31 اکتوبر تک پاکستان کے میدانوں پر کھیلا جائے گا، جس میں میزبان پاکستان اور انگلینڈ کے علاوہ سری لنکا تیسری ٹیم ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز اسکواش فائنل: ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان کا پہلا سلور میڈل حاصل
2 October 2026
بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی: صدر پی ایچ ایف
2 October 2026
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5، فضل حق فاروقی سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے
2 October 2026
آئی ایل ٹی20: بابر اعظم 80 ہزار ڈالر میں ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن گئے
1 October 2026
ایشین گیمز ہاکی: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
1 October 2026
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
1 October 2026
پاکستانی ہاکی اولمپئن خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
1 October 2026
آئی سی سی نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیاں کردیں
1 October 2026