LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا

Web Desk

10 September 2026

ٹورین: اٹلی کے شہر ٹورین کے کیسلے ایئر پورٹ (Turin Caselle Airport) پر کسٹمز اور فنانشل پولیس حکام نے ایک اطالوی مسافر کے سامان سے معدومی کے خطرے سے دوچار نایاب مگرمچھ کا خشک سر برآمد کر کے ملزم کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اطالوی فنانشل پولیس اسکواڈ کے مطابق مذکورہ مسافر امریکی شہر میامی سے براستہ استنبول اٹلی پہنچا تھا۔ ایئرپورٹ پر نایاب اور محفوظ شدہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے کی جانے والی خصوصی چیکنگ کے دوران مسافر کے بیگ سے مگرمچھ کا سر برآمد ہوا، جسے خشک کر کے عام پیکنگ پیپر میں لپیٹا گیا تھا تاکہ وہ روانگی والے ملک کے سیکیورٹی سکینرز اور چیکنگ سے بچ سکے

جرمانہ اور سزا: اطالوی حکام نے برآمد شدہ سر کو تحویل میں لیتے ہوئے مسافر کے خلاف بغیر ضروری اجازت نامے (Permit) کے محفوظ نوع کے جانور کے اعضاء اسمگل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں مسافر کو 20 ہزار سے 2 لاکھ یورو تک بھاری جرمانہ یا 6 ماہ سے 1 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واشنگٹن کنونشن: مگرمچھ ان عالمی جنگلی حیات میں شامل ہیں جنہیں 1973 کے واشنگٹن کنونشن (CITES) کے تحت مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔ اس بین الاقوامی معاہدے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں کمیاب اور نایاب نسل کے پودوں اور جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ کو روکنا ہے۔