وہ چیز جو ایلون مسک کے مطابق دولت سے بھی خریدی جاسکتی
Web Desk
8 February 2026
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر کئی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ دولت خوشی نہیں خرید سکتی اور یہ حقیقت واقعی درست ہے۔
مسک نے پوسٹ میں لکھا:
“جس کسی نے بھی کہا کہ دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی، واقعی واقف تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔”
ان کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر مزاح، میمز اور مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ دولت خوشی کی ضمانت نہیں، لیکن اس کی کمی روح کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا: “ہمیں 10 لاکھ ڈالر بھیج دیں تاکہ ہم آپ کی بات سمجھ سکیں”، جبکہ کسی نے لکھا: “فلسفی بننا اس وقت آسان ہوتا ہے جب آپ کرایہ ادا کر دیتے ہیں۔”
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ خوشی دولت سے بڑھ کر ہوتی ہے اور کسی کی مدد کرنے سے بھی ملتی ہے، اور ایلون مسک اربوں افراد کی مدد کر سکتے ہیں۔
یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ایلون مسک کی دولت نئے ریکارڈز قائم کر رہی تھی۔ فوربز کے مطابق حال ہی میں مسک دنیا کے پہلے شخص بنے جن کی مجموعی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، اگرچہ اب یہ رقم کچھ کم ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026