یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا
Web Desk
13 September 2026
قازقستان کی نامور ٹینس اسٹار ایلینا ریباکینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلاروس کی عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ارینا سبالینکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل مقابلے میں ایلینا ریباکینا نے اپنے زبردست کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کی بدولت ارینا سبالینکا کو 1-2 سیٹس سے شکست دے کر یہ گرینڈ سلم ٹرافی حاصل کی۔
دوسری جانب، مسلسل تیسری بار یو ایس اوپن فائنل میں ناکامی کی مایوسی کے باعث سبالینکا نے کورٹ پر ہی غصے میں اپنا ریکٹ توڑ دیا اور کیمرہ آپریٹر کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، جس کے نتیجے میں ان پر بھاری جرمانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریکٹ توڑنے پر 50 ہزار ڈالر جبکہ دیگر دو قواعد کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں ان پر مجموعی طور پر 70 ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے سبالینکا کا کہنا تھا کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات کو قابو میں رکھنا انتہائی مشکل تھا اور انہوں نے ریکٹ توڑ کر اپنی اندرونی مایوسی کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026