LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

الیکشن میں ووٹرز کو ووٹ کے بدلے مہنگی گاڑیاں، تھائی لینڈ کے ٹرپ اور زمین کی پیشکش

Web Desk

28 December 2025

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں میونسپل انتخابات میں ابھی تین ہفتے باقی ہیں، تاہم انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے اور امیدوار ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے ووٹرز کو لبھانے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کے میونسپل انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے ووٹ کے بدلے مفت تحائف اور مختلف مراعات کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ ووٹرز کو غیر ملکی دوروں، مہنگی گاڑیوں، سونے کے زیورات اور گھریلو خواتین کے لیے قیمتی ساڑھیاں دینے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک امیدوار نے ’لکی ڈرا‘ کے ذریعے 11 ووٹرز کو 1 ہزار 100 مربع فٹ زمین دینے کا وعدہ کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ وِمان نگر کے ایک امیدوار نے شادی شدہ جوڑوں کے لیے ووٹ کے بدلے تھائی لینڈ کے پانچ روزہ لگژری ٹور کا اعلان کیا ہے۔

دیگر وارڈز میں بھی ووٹرز کو لکی ڈراز کے ذریعے مہنگی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور سونے کے زیورات دیے جا رہے ہیں۔ خواتین ووٹرز کو خصوصی طور پر متوجہ کرنے کے لیے قیمتی ساڑھیاں تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ سلائی مشینیں اور سائیکلیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

کھیلوں کے شوقین ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں کرکٹ لیگز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں ایک لاکھ روپے تک کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے میونسپل انتخابات 15 جنوری کو منعقد ہوں گے، جبکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔