امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
Web Desk
18 April 2026
اوہائیو، امریکہ میں ایک 91 سالہ معمر خاتون نے اپنی ویڈیو گیم کی دھن میں ایسی مگن ہوئیں کہ نہ صرف پولیس بلکہ امدادی اداروں کے لیے بھی پریشانی کھڑی کر دی۔
ویسٹ لیک اوہائیو پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے شہر کے ’کنفرم او کے‘ (Confirm OK) پروگرام، جو کہ تنہا رہنے والے بزرگوں کی خیریت معلوم کرنے کا ایک نظام ہے، کی چیک ان کال کا جواب نہیں دیا۔ جب ان کی بیٹی کا بھی اپنی والدہ سے رابطہ نہ ہوسکا تو تشویش کے عالم میں پولیس کو ان کے گھر بھیجا گیا۔
حالات اس وقت مزید سنگین معلوم ہوئے جب پولیس نے دیکھا کہ خاتون کی گاڑی گیراج میں موجود ہے مگر گھر کی گھنٹی بجانے کے باوجود کوئی جواب نہیں مل رہا۔ تاہم، جب پولیس اہلکار زبردستی گھر میں داخل ہوئے تو وہاں کا منظر دیکھ کر سب کی جان میں جان آئی۔ خاتون اپنے بیڈ روم میں بالکل صحیح سلامت بیٹھی فون پر ‘ببل پاپ’ (Bubble Pop) گیم کھیلنے میں مصروف تھیں۔
معمر خاتون نے سادگی سے بتایا کہ وہ گیم میں اپنا ہی بنایا ہوا ‘ٹاپ اسکور’ توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں اور ان کی پوری توجہ اسکرین پر تھی، جس کی وجہ سے انہیں نہ تو فون کی گھنٹی سنائی دی اور نہ ہی گھر کے باہر ہونے والا شور۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026