8 اسلامی ممالک کی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
Web Desk
7 August 2026
پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جاری عسکری کارروائیوں اور سنگین خلاف ورزیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کا تسلسل بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کی ذمہ داریوں اور غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ یکطرفہ اقدامات امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے جاری بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسلامی ممالک نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد تمام فلسطینی دھڑوں نے روڈ میپ کو قبول کر لیا تھا، تاہم اسرائیل کی تازہ کشیدگی سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے اور غزہ کے انسانی بحران کو مزید سنگین بنانے کا باعث بن رہی ہے۔
8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکتوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور طبی مراکز، طبی عملے و امدادی کارکنوں کا ہر صورت تحفظ کیا جائے۔ اعلامیے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کا پابند بنائے اور اسے تمام سنگین خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔ اعلامیے کے اختتام پر 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بناتے ہوئے آزاد اور مستقل فلسطینی ریاست کے قیام کو خطے میں دیرپا امن کا واحد حل قرار دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی
7 August 2026
پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع
7 August 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
7 August 2026
سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
7 August 2026
صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ
7 August 2026
ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے: عالمی شپنگ انڈسٹریز
7 August 2026
انسانی حقوق تنظیموں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم قرار دیدیئے
7 August 2026
صدر ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کیلئے 2 نئے احکامات پر دستخط
7 August 2026