دبئی میں کم عمر بچے کو موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ
Web Desk
21 February 2026
دبئی: دبئی پولیس نے سڑک پر تفریحی الیکٹرک موٹر بائیک چلانے والے ایک کم عمر بچے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کے والدین پر 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر موقع پر ہی موٹر بائیک کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
دبئی ٹریفک پولیس کے مطابق، اماراتی قوانین کے تحت کم عمر افراد کو عوامی سڑکوں پر کسی بھی قسم کی موٹر بائیک یا گاڑی چلانے کی قطعی اجازت نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد سڑکوں پر حادثات کو روکنا اور شہریوں، بالخصوص بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی کے سخت ٹریفک قوانین کے تحت، ضبط شدہ گاڑی یا بائیک کو چھڑوانے کے لیے مالکان کو ایک لاکھ درہم تک کی اضافی فیس بھی ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ پولیس نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سڑکوں پر تفریحی بائیکس چلانے سے روکیں، بصورتِ دیگر اس سے بھی سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ’ساؤتھ انڈین شادی‘، اے آئی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا
6 August 2026
برطانیہ: 97 سالہ خاتون نے وِنگ واکنگ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
6 August 2026
شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی تحفے میں دینے کا اعلان
6 August 2026
دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی
5 August 2026
18 سال کے نوجوان کا بڑا اعزاز، دنیا کا کم عمر ترین پروفیسر بن گیا
5 August 2026
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026