انوکھی رسم! بارش کیلئے گدھوں کی شادی کرا دی گئی
Web Desk
20 July 2026
بھارت میں بارش کے حصول اور خشک سالی کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر عجیب و غریب اور انوکھی رسم سامنے آئی ہے، جہاں گدھوں کو گلاب جامن کھلانے کے بعد اب ان کی باقاعدہ شادی کروا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے گاؤں کرلا پلی میں مقامی مکینوں نے مون سون کی اچھی بارشوں کی امید میں دو گدھوں کی شادی کی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر گدھوں کے جوڑے کا پورے گاؤں میں جلوس نکالا گیا، جس کے بعد ان پر پانی ڈال کر خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اہلینِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسی رسم ادا کرنے پر علاقے میں زبردست بارشیں ہوئی تھیں اور انہیں قوی امید ہے کہ اس بار بھی یہ پرانی روایت مون سون کے سیزن کو بہترین بنانے کا سبب بنے گی۔
متعلقہ عنوانات
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026