نیتن یاہو نے ملاقات کی درخواست کی، اصل طاقت کا انہیں علم ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
4 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی درخواست کی ہے کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اصل طاقت کس کے پاس ہے۔ واشنگٹن سے جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی اس درخواست پر آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔
اپنے بیان میں ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اگر چاہتا تو ایران کی اعلیٰ قیادت کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ تدفین یا کسی بھی بڑے اجتماع کے دوران ایسی کارروائی بالکل ممکن تھی، تاہم ایسا سخت فیصلہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تاکہ سفارتی راستے مسدود نہ ہوں اور جوہری مذاکرات کا عمل جاری رہ سکے۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو وقتی طور پر مؤخر کرنے اور بعد میں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران اس وقت معاہدہ کرنے کے لیے شدید بیتاب ہے اور موجودہ کشیدگی کے باوجود دونوں فریقین نے وقتی طور پر ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے کا اصول اپنایا ہے تاکہ مذاکراتی عمل متاثر نہ ہو۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایک بڑا امریکی فوجی حملہ ممکن تھا جس میں ایران کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا، لیکن اس کارروائی کو صرف اس لیے روکا گیا تاکہ مستقبل میں مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے کوئی فریق باقی رہ سکے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026