LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

ڈیوس کپ ٹائی کی جیت کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے، رشید ملک

Web Desk

7 February 2026

اسلام آباد: پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کے کپتان رشید ملک نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی کا مکمل کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشید ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میزبان ملک تھا اور اسی مناسبت سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ جب ٹیم بیرونِ ملک مقابلے کھیلنے جائے گی تو وہاں کے حالات اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔رشید ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں مزید بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی سات آئی ٹی ایف جونیئر ٹورنامنٹس پاکستان میں منعقد ہوں گے اور شائقینِ ٹینس کو عالمی سطح کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔کپتان کے مطابق پاکستان میں ٹینس کے فروغ اور بین الاقوامی سرگرمیوں کی بحالی ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور اس سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔