کرسی کا توازن قائم کر کے ٹائٹل واپس حاصل کرنے کا انوکھا کارنامہ
Web Desk
11 February 2026
سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر 1 گھنٹہ اور 20 منٹ تک کرسی کا توازن قائم کر کے اپنا کھویا ہوا ٹائٹل واپس حاصل کر لیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اس سے قبل 1 گھنٹہ اور 8 منٹ تک کرسی کا توازن قائم کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ حال ہی میں ایک اور بیلنس ایکسپرٹ نے 1 گھنٹہ اور 19 منٹ تک یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔
ڈیوڈ رش نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں سے وہ خاص طور پر اپنی گردن کی برداشت دوبارہ بحال کرنے کی تربیت لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام گردن، جبڑا اور ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصے پر مسلسل دباؤ ڈالتا ہے اور کرسی لگنے کے بعد کسی لمحے بھی آرام نہیں ملتا، ہر سیکنڈ میں فعال کنٹرول ضروری ہوتا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ڈیوڈ رش کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ یہ ریکارڈ دوبارہ ان کے نام ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026