سالگرہ پر نیا کارنامہ: ڈیوڈ رش نے کم وقت میں پانسوں سے مینار بنا لیا
Web Desk
25 February 2026
امریکا کے مشہور سیریل ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے اپنی سالگرہ کو ایک اور عالمی اعزاز کے ساتھ یادگار بنا لیا ہے۔ ریاست ایڈاہو (Idaho) سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اس بار اپنے بھائی، بھابھی اور ایک قریبی دوست کے ساتھ مل کر 20 پانسوں (Dice) کو دو میناروں کی شکل میں کم سے کم وقت میں ترتیب دینے کا چیلنج کامیابی سے مکمل کیا۔
ڈیوڈ رش کے مطابق، ہر مینار میں 10، 10 پانسے ترتیب دینے کا یہ کام بظاہر سادہ معلوم ہوتا ہے لیکن عملی طور پر انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوشش کے دوران درجنوں بار مینار گرے اور پانسے بکھر گئے، لیکن ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔ جیسے ہی بیسواں پانسہ درست مقام پر رکھا گیا، وقت روک دیا گیا اور ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ رش اب تک سینکڑوں گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، مگر ان کا کہنا ہے کہ اپنوں کے ساتھ مل کر حاصل کیا گیا یہ اعزاز ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026