امریکا: پانچ ماہ کی سخت مشق، شہری نے کپ پلٹنے کا ریکارڈ بنا ڈالا
Web Desk
22 September 2026
امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر بوائز سے تعلق رکھنے والے معروف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے 10 پلاسٹک کپ پلٹنے (Flip Cup) کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 200 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے یہ کارنامہ محض 6.63 سیکنڈز میں سرانجام دے کر 7.57 سیکنڈز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈیوڈ رش کے مطابق، اس ریکارڈ کو توڑنے کا خیال ان کے ایک ساتھی الیکس کی جانب سے ملنے والے چیلنج کے بعد پیدا ہوا۔
اگرچہ انہیں امید تھی کہ وہ چند ہفتوں کی مشق کے بعد یہ سنسنی خیز ہدف حاصل کر لیں گے، تاہم عملًا یہ تجربہ متوقع سے کہیں زیادہ دشوار ثابت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کپوں کو مسلسل اس زاویے سے پلٹنا کہ ہر کپ میز پر بالکل سیدھا اور درست پوزیشن میں گرے، انتہائی سخت تکنیک کا تقاضا کرتا ہے۔ کئی ہفتوں کی مسلسل مشق کے بعد ان کی کامیابی کی شرح 50 فیصد تک پہنچی، لیکن ریاضیاتی حساب سے 10 کپوں کو لگاتار درست لینڈ کرانے کے لیے ہر 1,000 میں سے صرف 1 کوشش کامیاب ہونے کا امکان تھا۔ بالآخر 5 ماہ کی انتھک مشق اور سینکڑوں کوششوں کے بعد ڈیوڈ رش یہ تاریخی گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ سے علیحدگی کے لیے گاؤں کا علامتی ریفرنڈم
21 September 2026
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا بیگ تیار
20 September 2026
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
19 September 2026
ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم
19 September 2026
آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
18 September 2026
جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا
18 September 2026
کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
17 September 2026