LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات پیپلزپارٹی نے کوشش کی مذاکرات کی میز پر معاملات حل کر لئے جائیں: شیری رحمان ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا البانیہ میں حکومت مخالف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل، 29 افراد زخمی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق

امریکا: منہ سے سب سے زیادہ کاغذی جہاز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

Web Desk

16 October 2026

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے معروف ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش (David Rush) نے اپنی 13 سالہ بھتیجی کی مدد سے ایک منٹ میں منہ سے 20 کاغذی جہاز پکڑ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

پہلے سے 200 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام رکھنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ سالوں پہلے توڑنے کا سوچا تھا لیکن کاغذی جہاز کی نوک چہرے یا آنکھ پر لگنے کے خطرے کے پیشِ نظر انہوں نے یہ کوشش مؤخر کر دی تھی۔ تاہم، جب انہیں کاغذی جہاز کی ایک ایسی محفوظ اور کند نوک والی قسم ملی، تو انہوں نے اس منفرد کارنامے کو دہرانے کا فیصلہ کیا۔

ریکارڈ توڑنے کی اس کوشش میں ڈیوڈ رش کی بھتیجی ایلی نے ان کا ساتھ دیا، جو کہ ایک فٹ بال گول کیپر بھی ہیں اور انہوں نے شاندار مہارت سے چہرے کی سمت کاغذی جہاز پھینکے۔ دونوں نے ایک پورا دن مسلسل مشق کرتے ہوئے گزارا تاکہ پھینکنے اور پکڑنے کے درمیان مکمل ہم آہنگی پیدا ہو سکے، اور بالآخر انہوں نے یہ حیرت انگیز ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔