بیجنگ اوپن: تماشائی کی آنکھ پہ گیند مارنے پر میدویدیف نااہل قرار
Web Desk
6 October 2026
بیجنگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے دوران ایک سنسنی خیز اور متنازع واقعہ پیش آیا، جہاں روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل میدویدیف کو سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کے خلاف میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب غصے میں گیند مارنے پر فوری طور پر نااہل (Disqualify) قرار دے دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوکووچ دوسرے سیٹ میں 5-7 اور 3-5 کی برتری کے ساتھ میچ اپنے نام کرنے کے لیے سروس کر رہے تھے۔ میدویدیف نے ایک پوائنٹ گنوانے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے گیند زور سے اسٹینڈز کی طرف ماری، جو پہلی صف میں موجود ایک تماشائی کی بائیں آنکھ پر جا لگی، جس کے باعث زخمی شخص کو میدان سے باہر لے جانا پڑا۔
میدویدیف کی نااہلی کا یہ واقعہ 2020ء کے یو ایس اوپن کی یاد تازہ کرتا ہے جب خود نوواک جوکووچ کو غلطی سے لائن جج کو گیند مارنے پر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس فتح کے نتیجے میں جوکووچ نے بیجنگ اوپن میں اپنا ناقابلِ شکست 0-33 کا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ بیجنگ اوپن کے فائنل میں اب نوواک جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی منور سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں ہبرٹ ہورکاچ کے انجری کے باعث ریٹائر ہونے پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026