جمہوریہ چیک کے چرچ سے سینٹ کی 800 برس پرانی کھوپڑی چوری
Web Desk
15 May 2026
جمہوریہ چیک کے شہر پراگ سے قریباً 110 کلومیٹر شمال میں واقع جیبلونی وی پوڈجیسٹڈی کے ایک تاریخی چرچ میں چوری کی انوکھی اور افسوسناک واردات پیش آئی ہے، جہاں ایک نامعلوم شخص ڈسپلے بکس میں رکھی گئی 800 سال پرانی مقدس کھوپڑی چرا کر فرار ہو گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کھوپڑی لیمبرک کے سینٹ زی ڈسلوا کی ہے، جو 1220 سے 1252 کے درمیان حیات تھیں۔ وہ اپنی سخاوت اور غریب پروری کے باعث جانی جاتی تھیں اور 1995 میں پوپ جان پال دوم نے انہیں باقاعدہ سینٹ (مذہبی پیشوا) کا درجہ دیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص چرچ میں داخل ہوا اور موقع پا کر تبرک غائب کر دیا۔ سی سی ٹی وی کی ایک دھندلی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں سیاہ لباس پہنے ایک شخص کو بنچوں کے درمیان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ہاتھ میں کوئی چیز موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سینٹ زی ڈسلوا کی وہی کھوپڑی ہے جو وہاں آنے والے زائرین کے لیے انتہائی مقدس تھی۔ پراگ کے آرچ بشپ سٹینسیلا پریبل نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ کھوپڑی نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل تھی بلکہ مذہبی اعتبار سے بھی بہت احترام رکھتی تھی۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کوئی دن دیہاڑے چرچ میں داخل ہو کر ایسی حرکت کر سکتا ہے”۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شروع میں مشتبہ شخص کو مرد سمجھا جا رہا تھا، تاہم اب اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کوئی خاتون ہو سکتی ہے۔ پولیس سکیورٹی کیمروں کے مواد کا مزید باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس “مقدس چوری” میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر کھوپڑی کو دوبارہ چرچ منتقل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقا: شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے ‘بِی ہوٹل’ قائم
29 November 2026
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026