LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی تیراکوں کی دوسرے روز بھی مایوس کن کارکردگی

Web Desk

26 July 2026

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کے تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جہاں تمام چاروں قومی سوئمرز اپنے اپنے ایونٹس کی ہیٹس سے آگے بڑھنے میں ناکام رہے۔ ویمن 200 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آرا نبی 2 منٹ 11.16 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہیں اور فائنل میں نہ پہنچ سکیں۔ مینز 400 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی 4 منٹ 14.85 سیکنڈ کے ساتھ 22ویں جبکہ 50 میٹر فری اسٹائل میں حمزہ آصف 24.17 سیکنڈ کا وقت نکال کر 39ویں پوزیشن حاصل کر سکے اور سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔ اس کے علاوہ ویمن 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حریم ملک 1 منٹ 22.51 سیکنڈ کے ساتھ 27ویں نمبر پر رہیں اور مقابلے سے باہر ہو گئیں۔