LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت

الیکٹرک بسوں کی سہولت دیہی علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہے: مریم نواز

Web Desk

6 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک تاریخی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسوں کی جدید سفری سہولت کو دیہی علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مضبوط دیہی معیشت ہی دراصل ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی ترقی، زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ (Food Security) میں دیہی برادریوں کے گراں قدر کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں کلیدی کردار سے لے کر صدیوں پرانی روایات کی پاسداری تک، دیہات ہمارے معاشرے کی حقیقی روح ہیں اور پنجاب حکومت انہیں تعلیم، صحت، ہنر اور پائیدار روزگار فراہم کر کے بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام   صفائی مہم پہلی مرتبہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب پنجاب کے دیہات میں بھی مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے۔ اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم خالصتاً دیہی علاقوں میں رہنے والے بے روزگار افراد کی معاشی مدد کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔مثالی گاؤں پراجیکٹ  کے تحت صوبے کے 2 ہزار 400 سے زائد دیہات کو بنیادی شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اس پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے تحت صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس، پارکس اور بچوں کے کھیلنے کے میدان بنائے جا رہے ہیں۔ لوکل روڈز پروگرام کے تحت 1,500 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے 3,300 کلومیٹر سے زائد لمبی دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ سوہنے پنڈ پنجاب دے پروگرام  اسکیم کے تحت دیہات میں پختہ گلیوں کی تعمیر، اندرونی سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارکس کا قیام اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دیہی آبادی میں سرمایہ کاری کرنا دراصل زیادہ لچکدار اور مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے، کیونکہ ہمارے دیہات غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور طویل مدتی اقتصادی استحکام پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔