دشت واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا ہے، معصوم لوگوں کو شہید کرنے والوں کے خلاف قومی بیانیہ بنایا جائے: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
Web Desk
30 June 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر نہال ہاشمی نے کراچی میں دشت (بلوچستان) کے واقعے میں شہید ہونے والے تاجر علی مرتضیٰ جمیل کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے شہید تاجر کی بچیوں کی کفالت کی ذمہ داری بلوچستان حکومت کی طرف سے اٹھانے کا اعلان کیا اور اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ علی مرتضیٰ جمیل کا قتل انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دشت میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ہی ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا ہے جس میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو غلط رنگ دے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاثر اور حقیقت میں فرق رکھنا ضروری ہے۔ دہشت گرد تنظیمیں اپنی ناکامی اور سبکی مٹانے کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میں خود اس وقت آواران سے آ رہا ہوں، بلوچستان کا ایک انچ بھی ایسا نہیں ہے جہاں ہم یا حکومت کی رِٹ نہ جا سکے۔ ہزاروں کلومیٹر طویل ہائی ویز سے روزانہ مسافر بحفاظت گزرتے ہیں، لیکن جب دشمن چھپا ہوا ہو تو چیلنجز بڑھ جاتے ہیں۔” وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ بیانیے کے ذریعے تشدد کو بڑھاوا دینے کے بجائے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے ان گمراہ عناصر کے خلاف ایک مضبوط قومی بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) تشکیل دے دی گئی ہے جو کام کر رہی ہے۔ بلوچستان میں حالات برسوں سے خراب ہیں، لیکن عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کا پورا احساس ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026
سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت
20 August 2026
مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 August 2026
ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو
20 August 2026
پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار
20 August 2026
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026