مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
Web Desk
20 August 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کے تحت کام کرنے والے تمام ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات کے بعد 151 میں سے 149 ستھرا پنجاب کمپنیوں نے اپنے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ ورکرز کو بروقت تنخواہ نہ دینے والی کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف سخت اور فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں روجھان اور چوبارہ میں ورکرز کی ادائیگیوں میں تاخیر پر متعلقہ کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق فوری یکطرفہ کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ‘ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ’ متحرک کیا جائے۔ ای بائیکس (E-Bikes) پر سوار یہ سکواڈز سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں مانیٹرنگ کریں گے۔ انہوں نے مری کی طرز پر تمام ستھرا پنجاب ورکرز کے لیے ساتھ میں گاربیج بیگ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔ مزید برآں، صفائی کا معیار برقرار رکھنے والے رہائشی و کمرشل علاقوں کے شہریوں کو ‘انوائرمنٹ فرینڈلی سٹیزن سٹیکر’ اور خصوصی سرٹیفکیٹس/گفٹس دیے جائیں گے۔
مریم نواز شریف نے ایم ڈی واسا کو روزانہ دو گھنٹے فیلڈ میں جانے، جبکہ ٹی ایم اوز (TMOs) اور ایف ایم اوز (FMOs) کو روزانہ کم از کم 5 یونین کونسلز کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایم ڈی کو آئندہ تین سال کے لیے کسی بھی عہدے پر پوسٹنگ نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دفاتر میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ستھرا پنجاب آپریشنز میں کسی قسم کی کرپشن یا غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی
7 October 2026
مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026