LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج

Web Desk

20 August 2026

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر نئی یہودی آبادکاری کے منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے پر اسرائیلی ناظم الامور کو برطانیہ کی وزارتِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج درج کروایا ہے۔

ایک باضابطہ بیان میں برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اسرائیلی اقدام کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ فلسطین کے مرکزی علاقے کو تقسیم کر دے گا اور مغربی کنارے کو مشرقی بیت المقدس سے الگ کرنے کا سنگین خطرہ پیدا کرتا ہے، جس سے ‘دو ریاستی حل’ کے امکانات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔

برطانیہ نے اس معاملے کو اسرائیلی وزیر خارجہ کے سامنے بھی باضابطہ طور پر اٹھایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اس متنازع منصوبے کو روکے، غیر قانونی آبادکاری یونٹس کا جاری کردہ ٹینڈر واپس لے اور تمام آبادکاریوں میں توسیع کا سلسلہ بند کرے۔ ایڈ ملی بینڈ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ ٹینڈر جاری کیا ہے، جبکہ ان افراد کو بھی مطلع نہیں کیا گیا جنہوں نے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا رہا ہے اور برطانیہ دو ریاستی حل کی تباہی کا تماشا خاموشی سے نہیں دیکھے گا۔