LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ایران کے لیڈر مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف

راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت

Web Desk

20 August 2026

پاک فضائیہ کے دلیر اور کم عمر ترین ہیرو، پائلٹ افسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے 55ویں یومِ شہادت کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے انہیں وطنِ عزیز کے دفاع میں عظیم اور بے مثال قربانی دینے پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت تمام مسلح افواج نے اس بے باک سپوت کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے یاد دہانی کروائی کہ 20 اگست 1971ء کے تاریخی روز پائلٹ افسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی چیلنج کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ اور ملک کی آن بان پر حرف نہ آنے دیا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے فرض شناسی، پختہ عزم اور بے لوث شجاعت کی وہ درخشندہ مثال قائم کی جسے تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے یاد رکھا جائے گا۔ پاک افواج اور قوم نے اس موقع پر وطن کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔