جج کی تنبیہ پر بے وفا شوہر سے معافی مانگنے والی خاتون سلیبریٹی بن گئی
Web Desk
24 January 2026
چینی خاتون نیوونا نے اپنے شوہر اور اس کی معشوقہ کو پانچ سالہ معاشقے کے بعد بے نقاب کیا اور تمام ثبوت سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ بعد ازاں، شوہر اور معشوقہ نے نیو کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتا۔
عدالت نے حکم دیا کہ نیو 15 روز تک عوامی طور پر معافی مانگیں، لیکن نیو نے اس سزا کو اپنی کامیابی میں بدل دیا۔ انہوں نے عدالت کے حکم کے مطابق ویڈیوز بنائیں اور معافی پوسٹ کی، ساتھ ہی شوہر کی شہ خرچی، بیٹی کی تعلیم میں حصہ نہ ڈالنے اور گھریلو تشدد کے بارے میں معلومات بھی شیئر کیں۔
اب تک نیو کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہیں اور ہر ویڈیو پر تقریباً 5 لاکھ لائکس آچکے ہیں، جس سے وہ اپنے ملک میں سوشل میڈیا سلیبریٹی بن گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026