ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
Web Desk
3 August 2026
ایک چینی اسٹارٹ اپ نے روبوٹکس کی دنیا میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک ایسا جدید روبوٹک سر (Robotic Head) متعارف کرایا ہے جو تاثرات اور ساخت میں کافی حد تک بالکل حقیقی انسان جیسا لگتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں یہ روبوٹ انسانی چہرے کی باریکیوں جیسے کہ بھنویں سکیڑنا، ہلکی مسکراہٹ اور آنکھوں کی حرکات کی بالکل درست نقل کر سکتا ہے۔
-
مائیکرو موٹرز کی ٹیکنالوجی: سلیکون کی جلد کے نیچے 25 سے 42 تک خاموش مائیکرو موٹرز نصب ہیں، جو انسانی پٹھوں (Muscles) کی طرح پھیلتے اور سکڑتے ہیں۔ روبوٹ کی پتلیوں کے اندر کیمرے چھپائے گئے ہیں تاکہ وہ ماحول اور چیزوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے۔ اس کے علاوہ انسانی آواز سننے اور بات چیت کے لیے مائیکرو فون اور اسپیکر بھی موجود ہیں۔ اس جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پہلے ماڈل کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ (150,000) امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق مستقبل میں اس روبوٹ میں لپ سنک (Lip-Sync) اور جدید لارج لینگوئج ماڈلز (LLMs) کو بھی شامل کیا جائے گا، تاکہ یہ نہ صرف انسانوں کی بات آسانی سے سمجھ سکے بلکہ ان کے لہجے اور جذبات کے مطابق چہرے کے صحیح تاثرات دیتے ہوئے جواب بھی دے سکے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026