LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان، نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ

8 سال تک حلق میں چوپ اسٹک پھنسا کر زندگی گزارنے والا شخص

Web Desk

19 March 2026

بیجنگ: چین کے صوبے لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ‘وانگ’ کی حیران کن کہانی نے انٹرنیٹ صارفین کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے، جو گزشتہ 8 سال سے اپنے حلق میں 12 سینٹی میٹر لمبی دھاتی چوپ اسٹک پھنسائے زندگی گزار رہا تھا۔ یہ واقعہ 8 سال قبل کھانے کے دوران حادثاتی طور پر پیش آیا تھا، تاہم آپریشن کے خوف سے وانگ نے اسے نکلوانے سے انکار کر دیا تھا۔

وانگ کے مطابق، اس طویل عرصے کے دوران اسے کھانے پینے میں مشکلات تو پیش آتی تھیں مگر حال ہی میں تکلیف کی شدت ناقابلِ برداشت ہو گئی، جس کے بعد اس نے دوبارہ اسپتال کا رخ کیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران دریافت کیا کہ دھاتی چوپ اسٹک اب بھی حلق میں موجود ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس نے اندرونی جھلی یا اعضا کو کوئی مستقل نقصان نہیں پہنچایا تھا۔

مریض کی خواہش پر ڈاکٹروں نے گلا کاٹنے کے بجائے منہ کے راستے سرجری کر کے کامیابی سے چوپ اسٹک نکال لی۔ وانگ اب تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے، مگر اس کی یہ عجیب و غریب کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں لوگ اتنے طویل عرصے تک اس تکلیف کے ساتھ رہنے پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔