LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن روانہ آبنائے ہرمز معاہدے کی راہ ہموار، ایران کی عمان سے مثبت مذاکرات کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف 6 اور 7 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک روس میں کرپٹو کرنسی کے لیے جامع قانون منظور، صدر پوتن نے دستخط کر دیے فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا

Web Desk

6 March 2026

چین میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں کھانے کے لیے ذبح کی گئی بطخ نے اپنے مالک کو اچانک امیر بنا دیا۔
وسطی چین کے صوبہ ہونان کے علاقے لونگ ہوئی (Longhui) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص لیو نے جب بطخ کو ذبح کر کے اس کا گوشت صاف کرنا شروع کیا تو اسے بطخ کے معدے میں چمکتے ہوئے ذرات نظر آئے۔
بعد ازاں جب ان ذرات کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ واقعی خالص سونا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بطخ کے اندر سے مجموعی طور پر 10 گرام سونا ملا جس کی مالیت تقریباً 12 ہزار یوان (یعنی چار لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔
لیو کے والد کے مطابق ان کے نزدیک یہ دریافت چینی نئے سال کے موقع پر خوش قسمتی کی علامت ہے۔
لیو نے بتایا کہ اس نے بطخ کو ایک دریا کے قریب پالا تھا جہاں ماضی میں سونے کی کان موجود تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بطخ نے مٹی کے ساتھ سونے کے باریک ذرات بھی نگل لیے ہوں گے جو اس کے جسم میں ہضم نہ ہو سکے اور آنتوں میں جمع ہو گئے۔
لیو کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ان کے گاؤں میں لوگوں کو بطخوں کے اندر سونے کے ذرات ملنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم اتنی زیادہ مقدار میں سونا ملنا انتہائی نایاب ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اس علاقے کے دریا میں ماضی میں سونے کی تلاش کی جاتی تھی، تاہم بعد میں حکومت نے وہاں سونا نکالنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔