LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل

مقدمے سے بچنے کیلئے چینی شہری نے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچا دیا

Web Desk

27 July 2026

چین کے صوبہ ہونان میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم اور متوقع قید کی سزا سے بچنے کے لیے ایک شخص نے اپنی والدہ اور دادی کے ساتھ مل کر اپنی ہی جعلی موت اور تدفین کا ڈرامہ رچا دیا۔ پولیس کے مطابق ‘سی’ نامی ملزم جنوری 2025 میں تیسری بار نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، جس کے بعد اس نے ضمانت پر رہا ہو کر گھر میں خالی دوائیوں کی بوتلیں بکھیریں اور جسم ٹھنڈا رکھ کر موت کا سوانگ رچایا۔ اہلخانہ نے بغیر پولیس کو اطلاع دیے اسی دن تدفین کا ڈرامہ کیا، جبکہ ملزم خفیہ طور پر صوبہ یوننان فرار ہو گیا۔ تاہم ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور بینک ریکارڈز کی مدد سے پولیس نے اپریل 2026 میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو 5 ماہ قید اور 20,000 یوآن جرمانے کی سزا سنائی ہے، جبکہ اس کی والدہ اور دادی کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔