LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ

ایک ہی سال اور ایک ہی تاریخ میں پیدا ہونے والا 102 سالہ جوڑا

Web Desk

29 January 2026

اس جوڑے نے اپنی لمبی زندگی کا سادہ راز بھی بتایا ہے۔چینی صوبے Zhejiang کے علاقے Xiaoshan سے تعلق رکھنے والے یوان گوان جن اور ان کی اہلیہ یان ہیزن کی عمر 102 سال ہے۔ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جو کسی گھریلو تقریب کے موقع پر تھیں اور ان کے پیچھے بچے اور بچوں کے بچے موجود تھے۔ان دونوں کی پیدائش 26 مارچ 1924 کو ہوئی تھی۔1950 میں یوان یان سے ملے تھے، وہ اس وقت کاشتکاری کرتے تھے اور زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے۔یان کا تعلق یوان کے پڑوسی گاؤں سے تھا اور وہ امیر کاشتکار خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کی خوبصورتی کے چرچے پھیلے ہوئے تھے۔شادی کے بعد اس جوڑے کا ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی اور ان کا سب سے بڑا بیٹا اب 74 سال کا ہے جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی 59 سال کی ہے۔ان کے 2 پوتے یا نواسے اور 3 پوتیاں یا نواسیاں ہیں، جن میں سب سے بڑے کی عمر 17 سال ہے۔اگرچہ جوڑے کے روزمرہ کے معمولات مختلف ہیں مگر وہ ہم آہنگی سے زندگی گزارتے ہیں اور 70 سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔یوان صبح 8 بجے اٹھ کر مقامی مارکیٹ جاتے ہیں اور وہاں دوستوں کے ساتھ تاش کھیلتے ہیں اس کے مقابلے میں یان کی زندگی کافی خاموش ہے وہ صبح 6 بجے اٹھ کر گھر کو صاف کرتی ہیں۔یوان کو میٹھا کھانا پسند ہے اور کھانے میں سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ یان کو میٹھا ناپسند ہے اور گوشت کھانا پسند ہے۔ان کے سب سے بڑے بیٹے کا ماننا ہے کہ ماں باپ کی لمبی عمر کا راز ان کے رویوں میں چھپا ہوا ہے۔بیٹے کے مطابق وہ دیگر افراد کے معاملات میں دخل نہیں دیتے بلکہ ہمیشہ اپنی زندگی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔