LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی

بچی کا اپنے دادا دادی کی قبروں کو چھوڑ کر جانے سے انکار

Web Desk

25 April 2026

چین کے صوبے گوئیژو (Guizhou) کے علاقے لیوپان شوئی (Liupanshui) سے تعلق رکھنے والی ایک معصوم بچی کی اپنے مرحوم دادا دادی کے لیے والہانہ محبت نے سوشل میڈیا پر لاکھوں آنکھوں کو نم کر دیا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچی اپنے دادا دادی کی قبروں کے پاس بیٹھی ہے اور وہاں سے گھر واپس جانے سے صاف انکار کر رہی ہے۔

بچی کے والد، چن کے مطابق، اس کی دادی کا انتقال ستمبر 2025 میں ہوا تھا جبکہ دادا حال ہی میں مارچ میں چل بسے تھے۔ چونکہ والد اپنے روزگار میں مصروف رہتے تھے اور والدہ کو طبی مسائل کا سامنا تھا، اس لیے بچی کی پیدائش کے بعد سے تمام تر پرورش اس کے دادا دادی نے ہی کی تھی، جس کی وجہ سے وہ ان سے شدید جذباتی لگاؤ رکھتی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچی قبروں کے سامنے بیٹھ کر کیک کھاتی ہے اور جب والدین گھر چلنے کا کہتے ہیں تو وہ وہیں سونے کی ضد کرتی ہے۔ چن کا کہنا ہے کہ بچی اکثر انہیں قبروں پر لانے کا کہتی ہے اور وہاں پہنچ کر کہتی ہے کہ “میں ان کے پاس ہی سونا چاہتی ہوں”۔ معصوم بچی کی یہ معصومانہ مگر دردناک خواہش سن کر اس کے والدین بھی اپنے آنسو نہ روک سکے۔