چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
Web Desk
17 April 2026
چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں ہزاروں ڈرونز فضا میں اڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں چینی کمپنی ‘ای ہینگ ایگرٹ’ نے 22 ہزار 580 ڈرونز کے ذریعے آسمان پر روشنیوں کا ایسا جادو بکھیرا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ اس سے قبل بھی ریکارڈز چین ہی کے پاس تھے، مگر حالیہ مظاہرے نے پچھلے تمام ریکارڈز کو بڑے مارجن سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس شاندار لائٹ شو کی اصل کامیابی اس کی جدید ترین “سوارم انٹیلی جنس” (Swarm Intelligence) ٹیکنالوجی تھی، جس نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اتنی بڑی تعداد میں ڈرونز کو ایک مربوط یونٹ کے طور پر کنٹرول کیا۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت ہزاروں ڈرونز نے کسی تصادم کے بغیر آسمان پر پیچیدہ تھری ڈی ڈیزائنز، چینی لالٹینیں اور شہر کے مناظر تخلیق کیے۔ ماہرین اس کامیابی کو صرف تفریح نہیں بلکہ دفاعی اور تکنیکی میدان میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک ہی سسٹم کے تحت اتنی بڑی تعداد میں ڈرونز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت مستقبل کے جنگی تصورات، جیسے کہ “ایئرئیل سیچوریشن اٹیک”، کو حقیقت میں بدل سکتی ہے۔ یہ نظام کم لاگت مگر کثیر تعداد میں ڈرونز استعمال کر کے کسی بھی جدید دفاعی ڈھانچے کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، جو کہ عالمی دفاعی توازن کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026