بیوی کو تنہا نہ چھوڑنے کیلئے شوہر بھی گہرے مین ہول میں گرگیا
Web Desk
29 July 2026
چین کے صوبے شان ڈونگ کے علاقے ڈونگ یانگ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں زخمی بیوی کو تنہا چھوڑنے کے بجائے شوہر نے بھی 5 میٹر گہرے مین ہول میں چھلانگ لگا دی۔ رپورٹس کے مطابق میاں بیوی سرسبز علاقے میں ٹڈے پکڑ رہے تھے کہ اندھیرے اور گیلی گھاس کے باعث خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے مین ہول میں جا گری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی اور حرکت کرنے سے قاصر ہو گئی۔ شوہر نے ایمرجنسی میں بیوی کو اکیلا چھوڑ کر جانے کے بجائے خود مین ہول میں اتر کر اس کی دیکھ بھال کی اور دونوں نے موبائل فون کے ذریعے ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔ بعد ازاں فائر فائٹرز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی رسیوں کی مدد سے دونوں کو بحفاظت باہر نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026