LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

بچے کا اپنی جمع پونجی واپس لینے پر باپ کے خلاف مقدمہ

Web Desk

2 March 2026

چین میں ایک بچے نے اپنی جمع پونجی واپس لینے کے لیے اپنے والد کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ شمالی چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں ایک والد نے برسوں قبل اپنے بچے شیاو ہوئی کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا تھا اور اس میں بچے کی نام نہاد ’ریڈ اینویلپ منی‘ جمع کراتے رہے، جو قمری سالِ نو کے موقع پر ملنے والی روایتی رقم ہوتی ہے۔

تاہم، والد نے بچے کی اجازت کے بغیر ساری رقم نکال کر اپنی دوسری شادی کے اخراجات پر خرچ کر دی۔ اس وقت تک شیاو ہوئی تقریباً 80 ہزار یوآن (تقریباً 11 ہزار 700 امریکی ڈالر) جمع کر چکا تھا، جو اس عمر کے بچے کے لیے کافی بڑی رقم تھی۔

شیاو ہوئی نے والد سے اپنی جمع پونجی واپس مانگی، لیکن جواب ملا کہ یہ رقم زیادہ تر خاندان اور دوستوں کی طرف سے آئی تھی اور اسے صرف بالغ ہونے پر واپس کیا جائے گا۔ متعدد کوششوں کے بعد، شیاو ہوئی نے عدالت سے رجوع کیا۔

والد نے دلائل دیے کہ بطور قانونی سرپرست وہ رقم اپنے صوابدید کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں اور مقدمہ دراصل بچے کی والدہ کی اکسانے پر دائر کیا گیا۔ تاہم، عدالت نے فیصلہ دیا کہ تحفے میں ملنے والی رقم قانونی طور پر شیاو ہوئی کی ذاتی ملکیت ہے اور والد نے اس حق کی خلاف ورزی کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ والد تمام رقم بمعہ سود واپس کریں، جو مجموعی طور پر 82 ہزار 750 یوآن (تقریباً 12 ہزار 60 امریکی ڈالر) بنتی ہے۔