LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

38 ماہ میں دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن تعمیر

Web Desk

9 July 2026

چین نے جدید انفراسٹرکچر کا ایک اور حیرت انگیز شاہکار پیش کرتے ہوئے صرف 38 ماہ کی قلیل مدت میں دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن تعمیر کر دیا ہے۔ جنوب مغربی شہر میں واقع “چونگ چھنگ ایسٹ” نامی یہ اسٹیشن 12 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے، جو فٹ بال کے 170 میدانوں کے برابر اور روم کے ویٹیکن سٹی سے بھی دُگنا سے زیادہ وسیع ہے۔ نیویارک کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن سے 6 گنا بڑے اس اسٹیشن میں 29 پلیٹ فارم، 15 ریلوے ٹریکس اور 8 منزلیں شامل ہیں۔ چونگ چھنگ کے مشکل پہاڑی محلِ وقوع کے باعث ورکرز نے پہلے دھماکوں اور کٹائی کے ذریعے پورے پہاڑ کو ہموار کیا، جس کے بعد 40 ہزار کارکنوں اور جدید روبوٹک مشینری کی مدد سے اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا گیا۔

اس عظیم الشان اسٹیشن کی چھت 16,500 ٹن وزنی اسٹیل سے تیار کی گئی ہے اور یہ مصروف ترین اوقات میں فی گھنٹہ 16,000 مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔