LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے ریلوے منصوبوں کیلئے 6.6 ارب روپے دینے کی منظوری دیدی

Web Desk

9 January 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے درمیان ملاقات میں سندھ کے ریلوے نظام کو جدید بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ ملاقات کے دوران سندھ میں 858 کلو میٹر طویل ریلوے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن اور 63 ارب 26 کروڑ روپے سے ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سندھ کے عوام کے لیے جدید ریلوے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت 6 جدید ٹرینیں خریدنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ ان منصوبوں سے صوبے کی تقریباً 67 فیصد آبادی مستفید ہوگی۔

ملاقات میں کوٹری سے دادو، دادو سے لاڑکانہ، حیدرآباد سے میرپورخاص، روہڑی سے جیکب آباد اور حیدرآباد سے بدین سمیت 6 اہم ریلوے روٹس کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی اسٹیشن کی عالمی معیار پر تزئین و آرائش کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ وزارت ریلوے 6 جدید ٹرینوں سے متعلق تمام تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ حکومت کا یہ اشتراک پاکستان ریلوے کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا۔ سندھ کو ماحول دوست اور معاشی ترقی کو فروغ دینے والا جدید ریلوے نظام فراہم کیا جائے گا، جبکہ سندھ حکومت کو ہر ممکن تکنیکی تعاون اور ’رائٹ آف وے‘ بھی دیا جائے گا۔