LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

’چیٹوزارڈ‘ ریکارڈ قیمت میں نیلام

Web Desk

18 March 2026

نیویارک: گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ‘چیٹوزارڈ’ (پوکیمون کے کردار ‘چیزرڈ’ کی شکل والے چیٹو) نے نیلامی کی دنیا میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ انوکھا چیٹو سنیک (Cheeto) اپنی منفرد شکل کی وجہ سے ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔

ادارے کے مطابق، ‘گولڈن آکشنز’ نے مارچ 2025 میں اس ‘چیٹوزارڈ’ کی نیلامی منعقد کی، جہاں اسے 87 ہزار 840 ڈالر (تقریباً ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کیا گیا۔ محض تین انچ لمبا یہ چیٹو ایک خاص طور پر تیار کردہ ‘چیٹوزارڈ’ پوکیمون کارڈ پر نصب ہے اور اسے ایک شفاف حفاظتی ڈبے میں محفوظ کیا گیا ہے۔

گولڈن آکشنز کے ہیڈ آف کنسائنمنٹ، ڈیو امرمنت کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ نایاب اور اپنی نوعیت کی منفرد اشیاء جمع کرنے کے لیے مشہور ہے، اور ‘چیٹوزارڈ’ ان میں سے ایک بہترین مثال ہے۔ سوشل میڈیا پر اس نیلامی کو حیرت اور دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، جہاں لوگ محض ایک کھانے کی چیز کی اتنی بھاری قیمت پر حیران ہیں۔