LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی

جیل میں زندگی گزارنے کا تجربہ حاصل کرنے کی پیشکش

Web Desk

15 May 2026

بھارتی ریاست تلنگانہ کی تاریخی چنچل گوڑا سینٹرل جیل نے عام شہریوں کے لیے ایک اچھوتا اور دلچسپ پروگرام ’فیل دی جیل‘ (Feel the Jail) متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب کوئی بھی شخص فیس ادا کر کے قیدیوں جیسی زندگی کا عملی تجربہ کر سکے گا۔ جیل حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت شہری 12 یا 24 گھنٹے جیل میں گزار سکتے ہیں۔ 24 گھنٹے کے تجربے کے لیے 2 ہزار انڈین روپے جبکہ 12 گھنٹے کے لیے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران شرکا کو مخصوص بیرکوں میں رکھا جائے گا، انہیں وہی سادہ کھانا دیا جائے گا جو عام قیدی کھاتے ہیں اور ان کے روزمرہ کے معمولات بھی جیل کے سخت قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جیل کی کٹھن زندگی، قانون کی حکمرانی اور آزادی کی حقیقی قدر سے آگاہ کرنا ہے۔ ڈی جی پی تلنگانہ جیل سومیا مشرا کے مطابق، بہت سے لوگ فلموں کے زیرِ اثر جیل کو سنسنی خیز سمجھتے ہیں، لیکن یہ پروگرام انہیں حقیقت دکھائے گا کہ قید کی زندگی کتنی محدود ہوتی ہے۔ یہ منصوبہ سنگا ریڈی کے کامیاب ’ون ڈے جیل ایکسپیرینس‘ سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا ہے۔اسی موقع پر چنچل گوڑا میں ایک نئے جیل میوزیم کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، جہاں نظام دور سے لے کر جدید دور تک کے اصلاحی نظام کی تاریخ پیش کی گئی ہے۔ میوزیم میں تاریخی ہتھکڑیاں، بیڑیاں اور نامور شخصیات جیسے بھکتا راماداسو اور داسارتھی کرشنماچاریولو سے متعلق معلومات رکھی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں گورشیو پرتاپ شکلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید جیلیں اب صرف سزا کی جگہ نہیں بلکہ اصلاح اور بحالی کے مراکز بن چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس پروگرام کے اعلان کے بعد شہریوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں کئی صارفین اسے ایک منفرد اور سبق آموز تجربہ قرار دے رہے ہیں۔