پائلٹ کا روپ دھار کر سینکڑوں مرتبہ مفت سفر کرنے والا شخص گرفتار
Web Desk
23 January 2026
امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ٹورنٹو کے 33 سالہ سابق فلائٹ اٹینڈنٹ ڈلاس پوکورنک نے خود کو کمرشل پائلٹ اور فضائی عملے کا رکن ظاہر کرکے متعدد امریکی ایئر لائنز سے سینکڑوں مفت پروازیں حاصل کیں۔
ڈلاس پوکورنک کو پاناما سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا، جہاں وفاقی عدالت نے ان پر آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے۔ ملزم نے سنہ 2017 سے 2019 تک فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کیا، اور بعد ازاں جعلی ایمپلائی آئی ڈی کارڈز کے ذریعے دیگر ایئر لائنز میں پائلٹوں کے لیے مختص مفت ٹکٹ حاصل کرتا رہا۔
امریکی استغاثہ کے مطابق ڈلاس پوکورنک نے کئی بار کاک پٹ میں موجود اضافی نشست (Jump Seat) پر بیٹھنے کی بھی درخواست کی، جو عام طور پر ڈیوٹی سے فارغ پائلٹوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔ الزامات کے مطابق متاثرہ شہروں میں ہونولولو، شکاگو اور فورٹ ورتھ شامل ہیں۔
یہ واقعہ ہالی ووڈ فلم ’کیچ می اِف یو کین‘ کی کہانی کی یاد دلاتا ہے، جس میں مرکزی کردار پائلٹ کا روپ دھار کر ایئر لائنز کے ساتھ دھوکہ دہی کرتا ہے۔ امریکی مجسٹریٹ جج نے ڈلاس پوکورنک کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026