کینیڈا: 80 سالہ شہری نے سالگرہ پر انتہائی بڑا کیک بنا ڈالا
Web Desk
28 March 2026
برٹش کولمبیا: کینیڈا کے ایک کیفے مالک نے اپنی 80 ویں سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے 17 فٹ بائی 17 فٹ سائز کا دیو ہیکل گاجر کا کیک تیار کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لی ہیں۔ “گران ولز کافی” کے مالک ٹیڈ مارٹین ڈیل نے متعدد مقامی بیکریوں کے تعاون سے یہ عظیم الشان کیک تیار کیا، جس کا مجموعی وزن تقریباً 6044 پاؤنڈ بتایا جا رہا ہے۔
اس کیک کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء کی مقدار حیران کن ہے۔ ٹیڈ کے مطابق اس میں 1760 پاؤنڈ گاجریں، 700 پاؤنڈ مکھن، ہزاروں انڈے اور تقریباً 2000 گرام آئسنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ ٹیڈ مارٹین ڈیل کا کہنا ہے کہ اس شاہکار کو مکمل کرنے میں انہیں ایک ماہ کا عرصہ لگا اور اسے 430 مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کر تیار کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز ٹیڈ کی سالگرہ کی تقریب میں یہ کیک مہمانوں اور مقامی افراد کو کھلایا گیا۔ ٹیڈ کو امید ہے کہ وزن اور پیمائش کے تمام شواہد دیکھنے کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ جلد انہیں دنیا کے سب سے بڑے گاجر کے کیک کا آفیشل سرٹیفکیٹ جاری کر دے گی۔ اس منفرد کاوش نے نہ صرف ٹیڈ کی سالگرہ کو چار چاند لگا دیے بلکہ مقامی کمیونٹی میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026