LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے حوثیوں کا یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کا دعویٰ یمی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، ایرانی میڈیا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج ہوگا ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی پڑوسی ممالک ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں: پزشکیان مصطفیٰ کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب

امریکا: سروے کے دوران 25 لاکھ سال قدیم دانت دریافت

Web Desk

14 September 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خطرے سے دوچار ریڈ لیگڈ مینڈک کے مسکن کی بہتری کے لیے سروے میں مصروف ماہرِ ارضیات بریجڈ لنچ نے اتفاقاً 25 لاکھ سال قدیم ماسٹوڈون (قدیم ہاتھی نما جانور) کا ایک محفوظ دانت دریافت کر لیا ہے۔ بریجڈ لنچ ایک نالے کا جائزہ لے رہی تھیں کہ انہیں چٹانوں کی تہہ میں ایک عجیب الخلقت چیز نظر آئی، جس کی انہوں نے تصویر بنا کر مزید تحقیق کے لیے ماہرین سے رابطہ کیا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ اور سائنس دانوں کے مطابق یہ دانت ایک ‘پیسیفک ماسٹوڈون’ کا ہے جو اپنی موت کے وقت تقریباً 40 برس کا تھا۔ بریجڈ لنچ نے اس دریافت کو اپنے سائنسی کیریئر کا سب سے حیران کن تجربہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقی دریافت لاکھوں سال قبل کیلی فورنیا کے خطے میں پائے جانے والے نایاب قدیم جانوروں، ان کے رہنے سہنے کے انداز اور اس دور کے ماحولیاتی حالات کو سمجھنے میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔